حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان کی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ پہلے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق انٹر فیس 27 نومبر تک بغیر کسی لیٹ فیس کے ادا کی جا سکتی تھی تاہم اس میں 3 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
اب انٹر فرسٹ، سیکنڈ ایئر ریگولر اور سپلیمنٹری طلباء امتحان کی فیس 3 دسمبر تک داخل کرسکتی ہیں۔ بورڈ کے سیکرٹری نے انٹر جنرل اور ووکیشنل طلباء کے لیے امتحانی فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا۔ انٹر ریگولر اور ووکیشنل طلباء کو 2025 کے سالانہ امتحانات کی فیس 3 دسمبر تک ادا کرنی ہوگی۔
پہلے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق بغیر کسی جرمانہ کے انٹر فیس 27 نومبر تک داخل کی جاسکتی تھی۔ تاہم اب اس میں 3 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔ نئے شیڈول کے مطابق فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 100 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 10 دسمبر، 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 17 دسمبر، 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 24 دسمبر اور 2000 روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 2 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی۔
سرپرستوں کے مطابق پرائیویٹ کالجس امتحانات کی فیس من مانی طور پر وصول کررہے ہیں۔ بعض کالجس میں فرسٹ ایئر کےلئے امتحان کی فیس تقریباً ایک ہزار روپئے اور سکینڈ ایئر کی فیس تقریباً دو ہزار روپئے وصول کی جارہی ہے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے
انٹر فسٹیر جنرل ریگولر کورسز کی فیس- روپے 520/-
انٹرمیڈیٹ ووکیشنل ریگولر (تھیوری 520 + پریکٹیکل 230) کورسز کی فیس – 750 روپے
انٹر سیکنڈری جنرل آرٹس کورسز کی فیس – 520 روپے
سیکنڈری جنرل سائنس (تھیوری 520 + پریکٹیکل 230) کورسز کی فیس – 750 روپے
سیکنڈری ووکیشنل (تھیوری 520 + پریکٹیکل 230) کورسز کی فیس – 750 روپے مختص کی گئی۔


