حیدررآباد: ٹمریز کی لڑکیوں کے لئے ’بڑھتے قدم‘ پروگرام کا آغاز

حیدررآباد (پریس نوٹ) حیدرآباد شہر کے بنڈلہ گوڑہ میں تلنگانہ مائنارٹی ریسڈیل ایجوکشنل سوسائی، ٹمریز اسکول کے احاطہ میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں ناری ویمن ویلنس انشیٹیو حیدرآباد کی جانب سے ٹمریز، مولانا آزاد نشنل اردو یونولرسٹی کے مرکز برائے مطالعات نسواں کے اشتراک سے ٹمریز میں زیر تعلیم بالغ لڑکیوں کے لئے “بڑھتے قدم” نام سے ایک پروگرام شرعات کیا گیا۔

اس پروگرام کی عمل آواری میں Du Pont ڈوپوانٹ اپنے سی ایس آر کے تحت تعاون کررہا ہے۔ اس پروگرام کا اہم مقصد بالغ لڑکیوں کو ماہواری صحت کے نظام ، ڈیجٹل خواندگی ، لیڈر شب ڈیولیپمنٹ اور کھیل کے ذریعے انہیں بااختاور وباصلاحت، بنانا ہے۔ بڑھتے قدم پروگرام بالغ ہوتی لڑکیو ں کو اہم مہاراتوں اور علم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ نجی چیلنجوں ں کا بحسن خوبی مقابلہ کرسکیں۔ اس پروگرام میں ایم ایچ ایم Menstrual Health Management کے تحت لڑکیو ں کو یہ ین تیقن دیناہے کہ وہ اپنے ماہواری نظام کا انتظام عزت واحترام کے ساتھ کریں۔

ڈیجٹل خواندگی کے تحت محفوظ اور موثر ڈیجٹل پیلٹ فارم کا استعمال سکھانا۔ لیڈر شب ڈیولیپمنٹ کے تحت ان لڑکیو،ں میں چھپی خود اعتمادی و فیصلہ سازی کی مہارتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ جبکہ کھیل کے تحت جامع صحت اور ٹیم ورک کو فروغ دینا ہے۔

بڑھتے قدم پروگرام کے اس پُروقار افتتاحی تقریب میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسکول برائے سماجی علوم کی ڈین و مرکز برائے مطالعات نسواں کی ڈائریکٹر پروفسر شاہدہ، Du Pont ڈوپوانٹ کے نمائندے، ٹمریز کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ ناگالکشمی، ٹمریز کی اکاڈمک کنسلٹنٹ محترمہ وانی پر کاری ، Naari ناری ویمن ویلنس انشیٹیو حیدررآباد کی فاونڈر محترمہ انجو آرورا کے بشمول دیگر شخصیتوں نے شرکت کی۔ حیدررآباد شہر سے شروع کی جانے والی یہ مثبت پہل بڑھتے قدم کو تلنگانہ بھر میں وسعت دی جائیگی اور اس پروگرام سے لگ بھگ دس ہزار سے زائد لڑکیوں کو وابستہ کر کے انہیں تعلیمی ، سماجی اور نجی طورپر بااختیار بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں