حیدرآباد (دکن فائلز) گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) حیدرآباد کی جانب سے آج پریس میٹ منعقد کی گئی ۔ تنظیم کی ذمداران نے اس موقع پر بتایا کہ گرلز اسلامک آرگنائزیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام 29 نومبر تا یکم ڈسمبر 2024 کو تین روزہ کانفرنس ۔ مشعل (وہ صبح ہم ہی سے آئے گی۔ یہ صبح ہم ہی لائینگے) بمقام نامپلی نمائش گراؤنڈ حیدرآباد پر منعقدکی جارہی ہے۔ اس کا مقصد نوجوان نسل میں مغربی تہذیب کے بڑھتے رجحانات کا سدباب اور ان کے اندر آخرت کی فکر پروان چڑھانا اور ان کی صلاحیتوں کو اللہ کی راہ میں صرف کرنا ہے۔29 ,30 نومبر 2024 صبح 10 بجے تا شام آٹھ بجے تک ٹیلنٹ ٹریژر جس میں قرآن پاک کی قرات، بیت بازی، ترانہ کمپیٹیشن و دیگر پروگرامس منعقد ہوں گے۔یکم ڈسمبر بروز اتوار صبح دس بجے تا شام پانچ بجے تک ایک عظیم الشان سبق آموز عوامی کانفرنس ہوگی۔ تمام نوجوان لڑکیوں اور خواتین و طالبات سے گذارش کی گئی ہے کہ اس میں ضرور شریک ہوں۔
ایک متحرک تنظیم جو اللہ تعالیٰ کی ہدایات کے تحت سماج کی تشکیل نو کے لیے طالبات اور نوجوان لڑکیوں کو تیار کرنے کے لیے وقف ہے، 29 نومبر 30 نومبر اور 1 دسمبر 2024 کو اپنا فیسٹ “مشعل” وہ صبح ہم ہی سے آئے گی یہ صبح ہم ہی لائینگے ) بمقام نام پلی ایگزیبیشن گراؤنڈ حیدرآباد منعقد کر رہی ہے۔ اس کا مقصد نوجوان نسل میں مغربی تہذیب کے بڑھتے رجحانات کا سدباب ہے ، ان کے اندر آخرت کی فکر پروان چڑھانا اور ان کی صلاحیتوں کو اللہ کی راہ میں صرف کرنا ہے ۔ اس تنظیم کا مقصد معروف کے فروغ اور منکرات کے ازالہ کے لیے آمادہ کرنا۔
نظام تعلیم میں اخلاقی اقدار اور تعلیمی اداروں میں بہتر اخلاق اور اعلیٰ تہذیب کو فروغ دینا ہے۔ اس ایونٹ کا حصہ ، 15 دن کے پری فیسٹ مقابلہ جات 24 Talento کے نام سے منعقد کیے گئے، جس میں نوجوان خواتین نے اپنے ٹیلنٹس کا مظاہرہ کیا۔ اس سہ روزہ فیسٹ اور کانفرنس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔ 29,30 نومبر 2024 صبح 10 بجے تا شام آٹھ بجے لٹرری کارنر فوڈ فیوژن, مسٹری واک, ٹیلنٹ ٹریژر جس میں قرآن پاک کی قرات ، بیتبازی ، ترانہ کمپیٹیشن منعقد ہونے والے ہیں.
یکم دسمبر 2024 صبح 10 بجے تا شام پانچ بجے تک ایک سبق آموز کانفرنس ہوگی جس میں نجوان لڑکیوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروایا جائے گا اور ان کے مستقبل کے لئے لاحہ عمل پیش کی جائیگی ۔ اس کے علاوہ Talento24 کے انعامات دیے جائینگے جس سے ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔
پریس میٹ کو مخاطب کرنے والے ذمداران جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین حلقہ تلنگانہ کے سیکریٹری محترمہ خدیجہ مہوین صاحبہ ، شہر حیدرآباد کے سیکریٹری محترمہ اسماء ضر ضری صاحبہ ، محترمہ نصرین صاحبہ اور جی آی او سے بہن نوحا غلام کیمپس سیکریٹری ، بہن عظمیٰ بیگم زونل ایڈوائزری کونسل ممبر ، اور بہن اصفیہ انعم سٹی پریسیڈنٹ جی آی او حیدرآباد شامل تھیں۔
تمام نوجوان لڑکیوں اور خواتین سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس میں شامل ہوں اور اپنے دوست احباب کو لیکر ضرور آئیں۔