تلنگانہ: دسویں جماعت کے طلبا کےلئے اہم اپ ڈیٹ، نشانات کے نظام میں بڑی تبدیلی

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے دسویں جماعت کے نشانات سے متعلق نظام میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ اب تک دسویں جماعت کے لیے انٹرنل مارکس 20 اور 80 نشانات سالانہ امتحانات سے لیے جا رہے تھے تاہم اب حکومت نے انٹرنل مارکس کے سسٹم کو ہی ختم کردیا ہے۔

اب 100 نمبروں کے لیے سالانہ فائنل امتحانات ہوں گے۔ اس نئی پالیسی کا نفاذ رواں تعلیمی سال سے ہوگا۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے۔ تازہ احکامات کے مطابق اب طلباء کو 24 صفحات پر مشتمل جوابی کتابچے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب دسویں جماعت کے طلبا کےلئے سالانہ امتحان کا پرچہ پورے 100 نشانات کا ہوگا اور داخلی (انٹرنل) مارکس کے نظام کو ختم کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں