درگاہ حضرت یوسفینؒ کے امام و خطیب مولانا سید حبیب شاہ کا انتقال پرملال

حیدرآباد (دکن فھ؛ل٘) حیدرآباد کے نامپلی میں واقع درگاہ حضرت یوسفینؒ کی مسجد کے امام و خطیب مولانا سید حبیب شاہ کا 29 نومبر بروز جمعہ کی رات 81 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مولانا سید حبیب شاہ صاحب قابل احترام شخصیت تھیں، انہوں نے اپنی پوری زندگی درگاہ یوسفین کی خدمت میں وقف کردی تھیں۔

نماز جنازہ 30 نومبر بروز ہفتہ درگاہ حضرت یوسفینؒ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند سے فون نمبر 9700121388 پر رابطہ کریں۔

مولانا سید حبیب شاہ درگاہ حضرت یوسفینؒ مسجد میں گذشتہ 63 سال سے امامت و خطابت کے فرائض بحسن خوبی بہت اخلاص و استقامت کے ساتھ انجام دے رہے تھے۔ مرحوم مولانا سید حبیب شاہ کا خاندان گذشتہ چار نسلوں سے درگاہ حضرت یوسفین کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ مرحوم کے دونوں فرزندان اس سلسلہ میں باقی رکھے ہوئے ہیں۔

مولانا سید حبیب شاہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگوں نے گھر پر پہنچ کر پرسہ دیا۔ مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان خالد نے مولانا سید حبیب شاہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی فوری طور پر گھر پہنچے اور ان کے فرزندان سید حیدر شاہ اور سید اکبر شاہ سے تعزیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں