حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی محمد ماجد حسین کے والد محمد مقصود حسین صاحب کا آج انتقال ہوگیا۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی مجلسی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے نامپلی کے رکن اسمبلی ماجد حسین کے مکان پہنچ کر پرسہ دیا اور اظہار تعزیت کیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ یکم دسمبر 2024 بروز اتوار کو فرسٹ لانسر بڑی مسجد میں بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔ (نماز عشا 7.45 بجے ہوگی) تدفین قبرستان درگاہ حضرت سید احمد بادپا رحمۃ اللہ علیہ واقع فرسٹ لانسر احمد نگر میں عمل میں آئے گی۔