حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں آج صبح زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے حیدرآباد کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کئے گئے۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1864149440870690851
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، حیدرآباد سے تقریباً 300 کیلومیٹر دور ملگ میں 40 کیلو میٹر کی گہرائی میں زلزلے کا مرکز تھا۔ صبح 7 بجکر 27 منٹ پر آئے زلزلہ کے جھٹکے تلنگانہ کے متعدد اضلاع کے علاوہ آندھراپردیش اور مہاراشٹرا میں بھی محسوس کئے گئے۔
https://x.com/i/status/1864149316366922130
زلزلہ کی شدت 5.3 رہی جبکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔