حیدرآباد : 3 دسمبر 2024 کو اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) تلنگانہ کے انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ ڈاکٹر خالد مبشرالظفر، امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ، اور عبدالحفیظ، قومی صدر ایس آئی او انڈیا، نے انتخابات کی نگرانی کی۔
انتخابات میں برادر محمد فراز احمد، جو نظام آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) سے پولیٹیکل سائنس کے گریجویٹ ہیں، کو ایس آئی او تلنگانہ کا صدر حلقہ منتخب کیا گیا۔ برادر فراز احمدنے سابق میں ایس آئی او تلنگانہ کے ریاستی سیکریٹری اور نظام آباد کے سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں اور ایس آئی او کے قومی رسالے رفیق منزل کے معاون مدیر رہے۔حافظ محمد حمادالدین، جو ایم فارمیسی کے طالب علم ہیں کا تقرر زونل سیکریٹری کی حیثیت سے کیا گیا۔
محمد حمادالدین نے ایس آئی او حیدرآباد کے صدر اور ریاستی مشاورتی کونسل کے رکن کے طور پر بھی رہ چکے ہیں اور اب انہیں ایس آئی او تلنگانہ کے زونل سیکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔زونل ایڈوائزری کونسل (ZAC) کے ارکان برائے مدت 2025-26 درج ذیل ہیں:اشفاق احمد، ڈاکٹر اسید وسیم، صہیب احمد خان، عمر شہروز، ایڈوکیٹ غیاث الدین، مصعب عبدالرحمن، سہیل رضوان، عرفان خان، حسین شہباز، عبدالسلام شاکر، سمعان رافد، قیام الدین، عبد الخالق سبحانی، فہیم الدین صوفی، فیضان خان، عظیم خان، فیصل خان، فضل الباری عرفان۔
نئی منتخب قیادت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور ڈاکٹر ایم کے ایم ظفر (امیر حلقہ) نے ان کی استقامت، کامیابی اور رہنمائی کے لیے دعا کی۔ نئی قیادت نے ایس آئی او تلنگانہ کی ترقی اور طلبہ کے مفادات کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا، ساتھ ہی اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔