حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں آر ٹی سی ایکس روڈ پر واقع ایک تھیٹر میں ’پشپا2‘ کے پریمیئر شو کے دوران بڑے پیمانہ پر بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا کم عمر بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مشہور اداکار اللو ارجن کی نئی فلم پشپا 2 کا پریمیئر شو آر ٹی سی کراس روڈ پر واقع سندھیا تھیٹر میں رکھا گیا تھا۔ کل رات تھیٹر کے باہر بڑے پیمانہ پر مداحوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ اس دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی۔
A boy lost consciousness in a #stampede at the premiere show of #Pupshpa2 at RTC Cross Road #SandhyaTheater.. His condition is critical.#Hyderabad #Telangana pic.twitter.com/oN3Wn7vOSh
— BNN Channel (@Bavazir_network) December 4, 2024
بھگدڑ میں دلسکھ نگر کی ریوتی (39) نامی خاتون اور اس کا بیٹا سریتیج (9) نیچے گرگئے اور دب گئے۔ دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فوراً ماں بیٹے کو بھیڑ سے ہٹاکر سی پی آر کیا۔ اس کے بعد ریوتی کو ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ سریتیج کی حالت نازک تھی اور اسے نمس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
خاندان کے چاروں افراد پشپا-2 بینیفٹ شو دیکھنے آئے تھے۔ بھگدڑ میں ماں ہلاک ہوگئی، بیٹا شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔