بابری مسجد شہادت کی 32 ویں برسی: حیدرآباد میں نماز جمعہ کے موقع پر دعاؤں کا اہتمام، سیکوریٹی کے خصوصی انتظامات

حیدرآباد (دکن فائلز) بابری مسجد شہادت کی آج 32 ویں برسی کے موقع پر حیدرآباد میں پرامن ماحول برقرار ہے۔ لاکھوں مسلمانوں نے مختلف مساجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر خصوصی دعائیں کی گئیں۔ خاص طور پر پرانے شہر میں پولیس کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مکہ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد نوجوان پرامن انداز میں گھروں کو چلے گئے جبکہ مکہ مسجد و چارمینار کے اطراف و اکناف علاقہ میں پولیس کی بھاری جمیعت کو تعینات کیا گیا۔ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ بھر میں نماز جمعہ کے موقع پر بابری مسجد شہادت کی برسی کی مناسبت سے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

واضح رہے کہ 6 دسمبر 1992 کو اترپردیش کے ایودھیا میں کارسیوکوں نے دن کے اجالے میں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں