حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں ملک پیٹ میٹرو اسٹیشن کے نیچے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ میٹرو اسٹیشن کے نیچے کھڑی موٹر سائیکلوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اگ لگنے کی وجہ سے مصروف ترین سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا پڑا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1865018983642206533
آگ لگنے کے واقعہ میں پانچ بائیک مکمل طور پر جلکر خاکستر ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ آگ پر قابو پا کر ٹریفک بحال کیا گیا۔ اگ لگنے کے بعد علاقہ میں گہرے دھوئیں کی وجہ سے علاقہ میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔


