بھونگیر: کار بے قابو ہوکر تالاب میں جاگری، 5 حیدرآبادی نوجوان ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے بھونگیر میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ پوچم پلی جلالپور میں ایک کار بے قابو ہوکر تالاب میں جاگری۔ حادثہ کے وقت کار میں 6 نوجوان سوار تھے جن میں سے 5 ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نوجوان محفوظ رہا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو بھونیشور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 6 حیدرآبادی نوجوان پوچم پلی جارہے تھے۔ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت حیدرآباد کے ونے، ہرشا، بالو، دنیش اور ومسی کے طور پر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں