حیدرآباد (دکن فائلز) 7 دسمبر بروز ہفتہ تلنگانہ کے محبوب نگر میں 3.0 کی شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد لوگوں میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 12:15 بجے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
محبوب نگر ضلع کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ حکام کے مطابق ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے ہفتہ کی دوپہر 12.15 بجے محسوس کئے گئے جبکہ اس کا مرکز کوکنتلا منڈل دسرپلی تھا۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ کے اندر ریاست میں دوسری مرتبہ زلزلہ آیا ہے۔ قبل ازیں 4 دسمبر کو ملگ ضلع میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔


