حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں آر ٹی سی ایکس روڈ پر واقع سندھیا تھیٹر کے قریب بھگدڑ کے دوران ایک خاتون کی موت کے معاملے میں ٹالی ووڈ اداکار اللو ارجن کو چکڑ پلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بھگدڑ کا واقعہ 4 دسمبر کو فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران پیش آیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اللو ارجن کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے پولیس نے انہیں چکڑپلی پولیس اسٹیشن لے گئی۔ ان کی گرفتاری کے بعد، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کی جانب گرفتار پر اعتراض کیا جارہا ہے۔ کلپ میں، اللو ارجن کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اسے اس کے بیڈ روم سے اٹھایا گیا اور ناشتہ ختم کرنے کی درخواست کو بھی نظر کیا گیا۔
https://x.com/i/status/1867472151068176514
ذرائع کے مطابق اللو ارجن کا فوری طور پر عثمانیہ جنرل اسپتال یا گاندھی اسپتال میں طبی معائنہ کیا جائے گا اور نامپلی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بعض ذرائع کے مطابق نامپلی کورٹ میں مجسٹریٹ کے سامنے یا آج رات مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پر پیش کیا جاسکتا ہے۔
اب عدالت پر منحصر ہے کہ وہ اداکار کو ضمانت پر رہا کرے یا جیل بھیج دے۔