حیدرآباد (دکن فائلز) سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس میں گرفتار ٹالی ووڈ اداکار اللو ارجن کو آج صبح چنچل گوڑہ جیل سے رہا کیا گیا۔ اس معاملے میں انہیں کل دوپہر گرفتار کیا گیا تھا اور نامپلی کی عدالت نے اللو ارجن کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں چنچل گوڑہ جیل بھیج دیا تھا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد تلنگانہ ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے ساتھ چار ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کرلی۔ اللو ارجن کی رہائی کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
https://x.com/i/status/1867775035324223825
تاہم، اللو ارجن کو رات بھر جیل میں رہنا پڑا کیونکہ عدالتی حکم کی کاپی جیل پہنچنے میں تاخیر ہوئی تھی۔ آرڈر کی کاپیاں ملنے پر ضمانتی بانڈز جمع کرائے گئے اور تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد اللو ارجن کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔
https://x.com/i/status/1867787442067304657
سندھیا تھیٹر واقعہ کیس میں چنچل گوڑہ جیل سے رہا ہونے والے اللو ارجن پہلے گیتا آرٹس آفس گئے۔ وہاں سے وہ جوبلی ہلز میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچے۔ اس موقع پر ارکان خاندان جذباتی ہوگئے۔ بیٹا اللو آیان دوڑتا ہوا آیا اور باپ کو گلے لگا لیا۔
اس کے بعد اللو ارجن اپنی اہلیہ سنیہا، بیٹی ارہا، ماں اور خاندان کے دیگر افراد کو گلے لگاکر جذباتی ہوگئے۔۰انہوں نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور میڈیا سے بھی بات کی۔