سجدہ کی حالت میں روح پرواز کرگئی! احمد بن علی چاوش کا نماز عشا کے دوران صحیفہ مسجد اعظم پورہ میں انتقال (نماز جنازہ کی تفصیلات)

حیدرآباد (دکن فائلز ڈاٹ کام) حیدرآباد کے اعظم پورہ کی جامع مسجد صحیفہ میں 15 دسمبر کو نماز عشا کے دوران سجدہ کی حالت میں جناب احمد بن علی چاؤش کی روح پرواز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق چادر گھاٹ کمل نگر کی بزرگ شخصیت جناب احمد بن علی (چھوٹے بھائی) ولد علی بن سلیمان موظف محکمہ آر اینڈ بی کا جامع مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں نماز عشا کے دوران سجدہ کی حالت میں انتقال ہوگیا۔ وہ 70 برس کے تھے۔

مرحوم انتہائی عبادت گذار اور نیک شخص تھے۔ وہ اکثر مسجد الہیٰ چادر گھاٹ یا جامع مسجد صحیفہ میں اپنا زیادہ تر وقت عبادت میں گذارتے تھے۔ ذرائع کے مطابق 15 دسمبر کو بھی جناب احمد بن علی صاحب نماز مغرب سے قبل صحیفہ مسجد تشریف لائے، مغرب کی نماز ادا کی اور عشا کی نماز تک عبادت و اذکار میں مصروف رہے اور پھر نماز عشا کےلئے جماعت میں شامل ہوئے۔ اس دوران سجدہ کی حالت میں روح پرواز ہوگئی۔

نماز جنازہ 16 دسمبر بروز پیر جامع مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مسجد الہی چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شام ہے۔

مزید تفصیلات کےلئے مرحوم کے فرزند مصطفیٰ بن احمد سے فون نمبر 9700101477 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں