تلنگانہ: سنکرانتی کے بعد نئے راشن کارڈ جاری کئے جائیں گے، اسمبلی میں اتم کمار ریڈی کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے عوام کو کانگریس حکومت نے سنکرانتی کا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی نے قانون ساز کونسل میں کہا کہ نئے راشن کارڈ جاری کرنے کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

اتم کمار ریڈی نے اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے اعلان کیا کہ سنکرانتی کے بعد نئے کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب دیئے جارہے 6 کلو کے ساتھ باریک چاول بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے راشن کارڈس کی لاگت کا تخمینہ 956 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 36 لاکھ لوگوں کو راشن کارڈ دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ میں نئے راشن کارڈس کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ جاری کرنے کا پرانا طریقہ جاری رہے گا۔ راشن کارڈس میں الیکٹرانک چپس لگائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں