حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے ٹی آر نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹو ڈرائیورس سے کئے گئے وعدوں کو فوری طور پر پورا کرے۔ وہ آج آٹو چلاتے ہوئے اسمبلی پہنچے۔ کے ٹی آر کا آٹو چلاتے ہوئے جبکہ آٹو میں ٹی آر ایس کے دوسرے ایم ایل ایز سوار ہیں ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔
کے ٹی آر اور پارٹی کے ساتھی ایم ایل ایز نے خاکی شرٹس پہن کر اسمبلی پہنچے۔ اس دوران انہوں نے ’آٹو ڈرائیورس کے ساتھ انصاف کرو‘ لکھے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1869241737333641641
بعد ازاں کے ٹی آر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس سے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے اور آٹو ڈرائیورس کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت میں گذشتہ ایک سال کے دوران 93 آٹو ڈرائیوروں نے انتہائی اقدام کیا ہے، اس کےلئے حکوت ذمہ دار ہے۔ کے ٹی آر نے واضح کیا کہ بی آر ایس پارٹی آٹو ڈرائیوروں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور انہیں انصاف ملنے تک لڑے گی۔


