حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں ایس ایس سی بورڈ نے دسویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس سی امتحانات کا آغاز 21 مارچ سے ہوگا جبکہ آخری امتحان 4 اپریل کو منعقد ہوگا ۔
21 مارچ کو زبان اول کا امتحان صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک
22 مارچ کو دوسری زبان کا پرچہ صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک
24 مارچ انگریزی کا پرچہ صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک
26 مارچ ریاضی کا امتحان صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک
28 مارچ طبیعیات (فزکس) کا پرچہ صبح 9.30 بجے سے 11 بجے تک
29 مارچ حیاتیات (بائیولوجی) کا امتحان پرچہ صبح 9.30 بجے سے 11 بجے تک
2 اپریل سماجی علم (سوشل اسٹڈیز) کا پرچہ صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک
ووکیشنل کورس پیپر-1 لینگویج کا امتحان 3 اپریل کو ہوگا اور ووکیشنل کورس پیپر-2 لینگویج کا امتحان 4 اپریل کو ہوگا۔