گھر کا دروازہ کھولنے سے قبل ہوشیار رہیں! حیدرآباد میں دِن دَہاڑے اجنبی شخص نے خاتون کے گلے سے طلائی چین چھین کر فرار (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد شہر میں دن دیہاڑے چوری کی واردات پیش آئی۔ ماسک لگائے مشتبہ شخص ایک گھر پہنچتا ہے اور دروازہ کے روبرو کھڑے ہوکر بیل بجاتا ہے اور جیسے ہی خاتون دروازہ کھولتی ہے، مشبہ شخص زبردستی گھر میں داخل ہوکر خاتون کے گلے سے 4 تولہ کی طلائی چین کو چھین کر فرار ہوجاتا ہے۔ دلیرانہ چوری کا یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون چور کے پیچھے بھاگتی ہے اس دوران پڑوسی بھی اس کی مدد کےلئے آتے ہیں تاہم اس دوران چور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1869719338229616718

یہ واقعہ نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود کے تحت حیدر شاہ کوٹ سن سٹی علاقہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر پیش آیا۔ اس سلسلہ میں پویس نے مقدمہ درج رکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں