حیدرآباد (دکن فائلز) آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں ایک خاتون کو پارسل ملا جس میں انسانی لاش تھی، جبکہ خاتون نے زیرتعمیر گھر کےلئے الیکٹرک سامان کا آرڈر کیا تھا۔ انتہائی حیرت انگیز معاملہ کا انکشاف ہونے کے بعد پولیس بھی حیرت زدہ ہوگئی۔ پولیس اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اب گمشدہ افراد کی شکایات کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ لاش کی شناخت کی جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش میں ایک خاتون نے اپنے زیرتعمیر گھر کےلئے الکٹرک سامان منگوائے تھے تاہم اسے ایک پارسل ملا جس میں انسانی لاش نکلی۔ خاتون کی شناخت ساگی تلسی کے طور پر کی گئی جو مغربی گوداری کے اونڈی منڈل کے ینداگنڈی گاؤں کی رہنے والی ہے۔ خاتون کو پارسل میں ایک نوٹ بھی ملا جس میں ایک کروڑ تیس لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا گیا اور دھمکی دی گئی۔ نوٹ میں روپئے ادا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی خاتون کو دھمکی دی گئی۔
ویسٹ گوداوری کے ایس پی عدنان نعیم عاصمی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ اس معاملہ میں وہ خود تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔