حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ سی آئی ڈی، ڈی جی شیکھا گوئل نےعوام کو ڈیجیٹل گرفتاریوں (اریسٹ) کے بارے میں چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی ڈیجیٹل گرفتاری کے نام پر کال کرتا ہے اسے کال کاٹ دیا جائے۔
شیکھا گوئل نے تلنگانہ میں جاریہ سال سائبر جرائم سے متعلق رپورٹ کے اجراء کے موقع پر میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے تلنگانہ میں سائبر جرائم میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سائبر سیکیورٹی بیورو کو 1 لاکھ 14 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں اور سائبر مجرموں سے 176 کروڑ کی وصولی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف معاملات میں 1,570 سائبر مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے اور سب سے زیادہ سائبر جرائم تلنگانہ کے حیدرآباد، سائبرآباد، رچاکونڈہ، سنگاریڈی اور ورنگل اضلاع میں ہورہے ہیں۔


