بھگدڑ مقدمہ: اللو ارجن پہنچے چکڑ پلی پولیس اسٹیشن، پوچھ گچھ جاری (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلگو فلموں معروف اداکار اداکار اللو ارجن آج سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان منگل کی صبح 11 بجے کے قریب اللو ارجن چکڑ پلی پولیس اسٹیشن پہنچے۔

پولیس نے پیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اداکار کو مزید پوچھ گچھ کے لیے پولیس سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ اداکار تلنگانہ ہائی کورٹ سے 4 ہفتوں کی ضمانت پر رہا ہیں۔

‘پشپا 2’ کے اداکار اللو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے تھیٹر میں بھگدڑ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے آج طلب کیا ہے، وہ ایک رات جیل میں گزارنے کے بعد سے ضمانت پر رہا ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1871436021034041600

واضح رہے کہ حیدرآباد میں 4 دسمبر کو ‘پشپا 2’ کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اداکار کو 13 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور نامپلی کریمنل کورٹ نے انہیں 14 دن کی تحویل پر جیل بھیج دیا تھا تاہم اسی دن تلنگانہ ہائی کورٹ نے انہیں 4 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔

اللو ارجن کو تازہ نوٹس ان اطلاعات کے درمیان آیا ہے کہ پولیس ان کی عبوری ضمانت کو منسوخ کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں