سدی پیٹ (پریس نوٹ) مدرسہ عربیہ تجوید القرآن قادر پورہ سدی پیٹ كا تیسرا عظیم الشان جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ کی کامیابی کے لئے مدرسہ ہذا میں آج زمہ داران مدرسہ و معزز شہریان سدی پیٹ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، حافظ عبد السمیع صا حب کی قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔
اس موقع پر مفتی محمد مسعود عالم قاسمی ناظم مدرسہ ہٰذا، حافظ عبد السمیع ،مفتی اسمٰعیل قاسمی،مولانا تنزیل الرحمن ،قاری مجاہد صدیقی ،صدر مدرسہ الحاج محمد نصیر الدین ،شرعی کمیٹی صدر سدی پیٹ غوث پاشاہ، حج کمیٹی سدی پیٹ معتمد محمد فخر الدین ،سماجی کارکن علیم الدین سجو ،نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ 12 جنوری 2025 بروز اتوار صبح 9 تا ظہر بمقام مدینہ فنکش ہال سدی پیٹ میں منقعد ہوگا جسمیں طلباء مدرسہ کا دلچسپ تعلیمی مظاہرہ ہوگا جبکہ مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ و حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب بینگلور کا خُصوصی خطاب ہوگا۔
مہمان خصوصی حافظ فہیم الدین منِیری کاما ریڈی ، مفتی خواجہ شریف مظاہری میدک، احمد حسین ساگر بودھن کے علاوہ مقامی علماء کرام بھی رونق افروز ہوں گے۔ عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی پُرخلوص گذارش کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ، شہید خان، صلاح الدین مقصود،عبد الرحیم،محمد ضمیر محی الدین ، محمد منصور علی،محمد خلیل الدین و دیگر موجود تھے۔