سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس: اللو ارجن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

حیدرآباد (دکن فائلز) نامپلی عدالت نے اللو ارجن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔ نامپلی عدالت نے 3 جنوری تک سماعت کو ملتوی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اللو ارجن کی جانب سے وکلا عدالت میں باقاعدہ ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ پولیس کی جانب سے اللو ارجن کو ضمانت دینے کی مخالفت کی گئی۔ اللو ارجن فی الحال عبوری ضمانت پر ہیں۔

نامپلی عدالت میں سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس میں اداکار الو ارجن کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چکڑپلی پولیس نے ضمانت نہ دینے کی خواہش کی ہےجبکہ الو ارجن کے وکلاء نے ضمانت دینے کی دلائل پیش کئے۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ 3 جنوری تک ملتوی کر دیا۔

پشپا 2 کا پریمیئر سندھیا تھیٹر میں ہوا۔ اللو ارجن اس شو کے لیے سندھیا تھیٹر گئے تھے۔ اللو ارجن کو دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اس دوران بھگڈر میں ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد پولیس نے تھیٹر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اللو ارجن کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا تھا۔ 13 دسمبر کو، نامپلی کی عدالت نے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کیس میں اللو ارجن کو 14 دن کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔ اللو ارجن کی جانب سے، وکلاء نے فوری طور پر ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے جس کے بعد ہائیکورٹ نے اللو ارجن کو عبوری ضمانت دے دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں