حیدرآباد (دکن فائلز) چین میں ہیومن میٹانیمو وائرس HMPV (Human Metanymovirus) کے پھیلاؤ کے پیش نظر تلنگانہ میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے فلو کی علامات والے افراد کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ تلنگانہ میں میں ابھی تک HMPV وائرس کا کوئی کیس درج نہیں ہوا ہے لیکن سردی اور کھانسی کی علامات والے افراد کو ہجوم سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
چین میں ایچ ایم پی وی وائرس کے پھیلنے کی خبروں کے بعد تلنگانہ حکومت کی جانب سے چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ صحت عامہ اور خاندانی بہبود کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رویندر نائک نے کہا کہ چین میں پھیلنے والے نئے وائرس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور تلنگانہ میں ابھی تک کوئی کیس درج نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن میٹانیمو وائرس کی رپورٹس پر ریاستی محکمہ صحت، مرکز کے ساتھ مل کر صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔


