نئے راشن کارڈ کے خواہشمندوں کےلئے خوشخبری، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے تاریخ کا اعلان کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) سی ایم ریونت ریڈی کی صدارت میں سکریٹریٹ میں کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلہ لئے گئے۔ اجلسا کے بعد ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے نئے راشن کارڈ سے متعلق اعلان کیا۔ تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک میڈیا کانفرنس میں اعلان کیا کہ اس ماہ کی 26 تاریخ سے نئے راشن کارڈ کےلئے درخواستیں وصول کی جائیں گی اور بہت جلد نئے راشن کارڈ جاری کردیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 26 جنوری سے رعیتو بھروسہ، اندراماں اتمیہ بھروسہ اور راشن کارڈ کےلئے فارمس وصول کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں