حیدرآباد شہر کے دوسرے سب سے بڑے ’زو پارک تا آرام گھر فلائی اوور بریج کا وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے دوسرے سب سے بڑے فلائی اوور بریج کا افتتاح 6 جنوری کو عمل میں آیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آرام گھر تا زو پارک فلائی اوور بریج کا افتتاح کیا۔ شہر حیدرآباد خاص طور پر سے پرانے شہر سے بنگلور ہائی وے تک ٹریفک کے بہاؤں کو آسان بنانے کے لئے تقریباً 800 کروڑ روپے کی لاگت سے زوپارک تا آرام گھر تک 4 کلومیٹر طویل فلائی اوور تعمیر کیا گیا۔

واضح ہے کہ پی وی ایکسپریس فلائی اوور کے بعد یہ شہر کا سب سے بڑا فلائی اوور ہے۔

افتتاحی تقریب میں ریاستی وزیر سریدھر بابو، رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی، مجلس لیڈر اکبرالدین اویسی کے علاوہ دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ شہر کا سب سے بڑا فلائی اوور کانگریس کے دور حکومت میں شروع ہوا تھا، اور اب انہیں خوشی ہے کہ دوسرا سب سے بڑا پل بھی کانگریس کے دور حکومت میں دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ شہر میں سڑکوں کی توسیع، میٹرو کی تعمیر اور روزگار کے مواقع بڑے پیمانے پر شروع کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں