تلنگانہ انٹر بورڈ نے سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انٹر بورڈ نے سنکرانتی تہوار کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ انٹر کالجز میں 13 سے 16 جنوری تک تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کالج 17 بروز جمعہ کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ 11 جنوری کو دوسرا ہفتہ اور 12 جنوری کو اتوار کی تعطیل ہوگی، اس طرح طلبا کو 11 جنوری تا 16 جنوری تک کل 6 روز کی تعطیلات ہوں گی۔

کالجس کو خبردار کیا گیا کہ وہ سنکرانتی کی تعطیلات کے دوران کوئی کلاس نہ لیں۔ تلنگانہ انٹر بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ 11ویں (دوسرا ہفتہ) اور 12ویں (اتوار) کو کل چھ دن کی چھٹیاں طلبہ کو دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں