حیدرآباد (دکن فائلز) نامپلی میں بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر پر کانگریس کارکنوں کے مظاہرہ کے بعد بی جے پی یوا مورچہ کارکنوں نے گاندھی بھون کا گھیراؤں کرنے کی کوشش کی، تاہم محاصرے کی پیشگی اطلاع ملنے پر علاقے میں بھاری پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا۔ پولیس نے بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنوں کو گاندھی بھون کی طرف جانے سے روکا گیا۔ اس دوران حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو اس موقع پر لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔ بی جے پی کارکنوں نے گاندھی بھون کے قریب لگے کانگریس لیڈروں کے فلیکس بورڈز کو نقصان پہنچایا۔ بی جے پی کارکنوں کے ہنگامہ کے بعد سڑک پر دہشت پھیل گئی اور گھنٹوں تک شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
واضح رہے کہ دہلی میں بی جے پی لیڈر رمیش بدوری کی جانب سے پرینکا گاندھی کے خلاف متنازہ ریمارکس پر احتجاج کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے نامپلی میں بی جے پی کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔


