حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے مادھا پور میں واقع ایک مشہور ہوٹل میں زبردست آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ دی مارٹ کے سامنے واقع کرشنا کچن ریسٹورنٹ میں آج دوپہر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کے بعد علاقے میں گہرا دھواں پھیل گیا اور پورے علاقے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں رکھے گیس سلنڈر پھٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک پولیس کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
https://twitter.com/i/status/1876941750217937193
فائر ڈپارٹمنٹ کے افسر عبدالفضل نے بتایا کہ ’ہمیں فون آیا کہ مادھا پور دی مارٹ کے سامنے آگ لگی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد اندرون 10 منٹ ہم موقع پر پہنچ گئے۔ تاہم بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ابھی نقصان سے متعلق کچھ کہا نہیں جاسکتا۔


