حیدرآباد (دکن فائلز) سائبرآباد پولیس نے گذشتہ منگل کی رات حیدرآباد کے صنعت نگر میں موسیٰ پیٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایور گرین فیملی بار اینڈ ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا۔ اطلاعات کے مطابق بار اور ریسٹورنٹ میں غیراخلاقی سرگرمیوں کی اطلاع کے بعد پولیس نے کاروائی کی۔ گاہکوں کو راغب کرنے کےلئے ریسٹورنٹ میں نیم عریاں لباس میں لڑکیوں کے ڈانس کیا جارہا تھا۔
چھاپہ میں پولیس نے 11 خاتون ڈانسر اور 2 ڈی جے کو حراست میں لے لیا جب کہ بار منیجر فرار ہو ہے۔ پولیس نے ایور گرین بار کے مالک کرشنم راجو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی آن لائن منظر عام پر آنے والی ویڈیوز کے بعد کی گئی تھی جس میں متعدد لڑکیوں کو فحش رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیوز میں نیم عریاں لباس میں لڑکیوں کو ڈانس کرتے ہوئے اور مرد افراد کو ایسی خواتین کے ساتھ غیراخلاقی حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔