حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں دو منہ والا نایاب سانپ کی موجودگی سے علاقہ میں کچھ دیر کےلئے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ تفصیلات کے آج دوپہر ساڑھے تین بجے بہادر پورہ کی ایس بی کالونی میں زیر تعمیر عمارت کے قریب کھلی اراضی پر ایک دو منہ والا سانپ نظر آیا۔ مقامی لوگ پہلے خوفزہ ہوگئے بعد میں پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ تاہم پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے نایاب سانپ کو پکڑ لیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/hyderabaddailynews/reel/DEkBOu_ydep/
بہادر پورہ پولیس نے مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور سانپ کو نہرو زولوجیکل پارک کے حکام کے حوالے کر دیا۔


