حیدرآباد (دکن فائلز) آج رات تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افضل گنج میں فائرنگ کے ایک واقعہ نے افراتفری مچادی۔ حملہ آوروں نے ایک ٹرائیویل آفس کے منیجر پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے فائرنگ کے ذمہ دار گروہ کی شناخت بیدر اے ٹی ایم ڈکیتی گینگ کے طور پر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیدر پولیس چوروں کے گروہ کو گرفتار کرنے کےلئے حیدرآباد آئی ہوئی ہے، پولیس کو دیکھ کر چوروں نے فرار ہونے کے لیے افضل گنج میں ایک ٹرایویل آفس میں گھس گئے۔ اس دوران چوروں نے ٹرایول آفس کے منیجر پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1879912018842706052
حیدرآباد پولیس کے ساتھ ملکر بیدر پولیس ڈاکوؤں کے ٹولہ کو گرفتار کی کاروائی میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ آج کرناٹک کے بیدر میں کچھ ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم میں رقم جمع کرنے والی گاڑی پر حملہ کرکے لاکھوں روپئے لوٹ لئے تھے۔ انہی ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کےلئے بیدر پولیس حیدرآباد آئی ہوئی ہے۔


