حیدرآباد (دکن فائلز) سرکاری اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران عہدیدار کی جانب سے موبائیل فون پر ’رمی کھیلنے‘ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھراپردیش کے اننت پور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کے دوران ایک سینئر عہدیدار اپنے فون پر رمی کھیلتے ہوئے پائے گئے۔ عہدیدار پر تنقید کی جارہی ہے کہ وہ علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کو لیکر منعقدہ اجلاس میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
కలెక్టర్ల పక్కనే కూర్చుని పేకాట ఆడుకుంటున్న జిల్లా అధికారి Anantapur DRO Rummy Game #Anantapurdro #Rummy #onlinerummy #DROMalola #ABPDesam #telugunews pic.twitter.com/IqZ1yGZwFl
— ABP Desam (@ABPDesam) January 21, 2025
ضلع ریونیو آفیسر (ڈی آر او) ملولا کو اننت پور ضلع کلکٹریٹ میں ایک میٹنگ کے دوران مبینہ طور پر رمی کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ ضلع کلکٹر ونود کمار نے اس مسئلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈی آر او ملولا کے رویہ پر تنقید کی اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔ کلکٹر نے کہا کہ تحقیقات کے بعد رپورٹ کی بنیاد پر ڈی آر او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔