حیدرآباد (دکن فائلز) ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر و حیدرآبادی کرکٹ کھلاڑی ڈی ایس پی محمد سراج حیدرآباد کے ٹولی چوکی میں واقع آر ٹی او کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے اپنی نئے رینج روور کار کا رجسٹریشن کروایا۔ اس دوران ان کے مداح بڑی تعددا میں آر ٹی او دفتر پر جمع ہوگئے۔
తన నూతన వాహనం రేంజ్ రోవర్ కార్ నెంబర్ కోసం టోలిచౌకిలోని RTO కార్యాలయానికి వచ్చిన ఇండియన్ క్రికెటర్ మహమ్మద్ సిరాజ్ pic.twitter.com/HNewABGf2B
— BIG TV Breaking News (@bigtvtelugu) January 21, 2025
اس موقع پر حکام کی جانب سے رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔ اسٹار پیسر کے آر ٹی او دفتر ٹولی چوکی پہنچتے ہی شائقین انہیں دیکھنے کےلئے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ اس دوران آفس اسٹاف نے محمد سراج کے ساتھ تصاویر لیں۔ وہیں کئی شائقین کو اس موقع پر سراج کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔