ایک آٹو ڈرائیور نے دوسرے آٹو ڈرائیور پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے ہنمکنڈہ میں انتہائی مصروف ترین علاقہ کی مین روڈ پر دن دھاڑے ایک آٹو ڈرائیور نے دوسری آٹو ڈرائیور کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آٹو ڈرائیور دوسرے آٹو ڈرائیور سے بحث و تکرار کے بعد چاقو سے حملہ کردیا اور بے دردی سے اس کا قتل کردیا۔ اس دوران روڈ پر کئی لوگ موجود تھے لیکن ان میں سے کسی نے آٹو ڈرائیور کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔

متوفی کی شناخت راج کمار کے طور پر کی گئی۔ مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں