حیدرآباد کے میڑچل میں قومی پرچم الٹا لہرایا گیا، ترنگے کی بے حرمتی پر عوام میں غم و غصہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے میڑچل میں قومی پرچم کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران قومی پرچم کو الٹا لہرایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میڑچل میونسپلٹی میں یوم جموریہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور وویکانند مجسمہ پارک قومی پرچم لہرایا گیا۔ قومی پرچم کو الٹا یعنیٰ سبز رنگ اوپر کی طرف تھا لہرایا گیا جس کے بعد عوام کی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

تاہم ڈی سی سی کے صدر ہری وردھن ریڈی، جو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے نے الٹا ترنگا جھنڈا دیکھ کر اسے فوری طور پر سیدھا کرایا اور دوبارہ قومی پرچم لہرایا۔ عملہ کی لاپرواہی اور قومی پرچم کی توہین پر عوام نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق تلنگانہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ یوم جموریہ کے موقع پر کئے گئے ایک پوسٹ میں بھی ہندوستانی پرچم کو الٹا دکھایا گیا جس سے تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں