شہر کھمم کے 3 ٹاؤن میں یوم جمہوریہ تقریب کا شاندار انعقاد

کھمم (پریس نوٹ) کھمم کے 3 ٹاؤن میں موجود ابھیناؤ کانسیپٹ اسکول پمپنگ ویل روڈ کے 600 طالب علموں نے 200 فٹ لمبا قومی پرچم اپنے ہاتھوں میں لیۓ ریالی کا اہتمام کرتے ہوئے گاندھی چوک پہونچکر باباۓ قوم گاندھی جی، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر، نہرو، کے مجسمہ کو گلہاۓ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر ابھیناؤ کانسیپٹ اسکول کے کرسپانڈنٹ وینکٹ رمنا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو آزادی دلانے میں گاندھی جی اور ان کے ساتھیوں نے جو قربانیاں دی ہیں اسی کے نتیجے میں آج ہم لوگ آزاد ہندوستان میں آزادی کے ساتھ مختلف مذاہب کے ماننے والے آپس میں بھائی چارگی کے ساتھ ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتے ہوئے زندگی بسر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسی کو سیکولرازم کہتے ہے اور یہی ہمارے ملک ہندوستان کی پہچان اور شناخت ہے ۔ آخر میں اسکول کے ڈایریکٹر ارون کمار نے بھی خطاب کرتے ہوئے اسکولی بچوں کو 76 ویں یوم جمہوریہ تقریب کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں