تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گریجویٹ اور ٹیچرس حلقوں کےلئے ایم ایل سی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) آندھراپردیش اور تلنگانہ میں گریجویٹ اور ٹیچر حلقوں کےلئے ایم ایل سی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ انتخابی نوٹیفکیشن 3 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ پولنگ 27 فروری کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 مارچ کو ہوگی۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تلنگانہ میں ایم ایل سی انتخابات دو اساتذہ اور ایک گریجویٹس حلقوں – میدک-نظام آباد-کریم نگر گریجویٹس اور ورنگل-کھمم-نلگنڈہ کے لیے ہوں گ جبکہ آندھرا پردیش میں دو اساتذہ اور ایک گریجویٹس کے حلقوں ۔۔ ایسٹ ویسٹ گوداوری گریجویٹس، کرشنا گنٹور گریجویٹس اور سریکاکولم-وجیا نگرم-وشاکھاپٹنم ٹیچرس حلقہ کےلئے منعقد ہوں گے۔

الیکشن شیڈول درج ذیل ہے..
نوٹیفکیشن 3 فروری کو جاری ہوگا
کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 فروری
نامزدگیوں کی جانچ پڑتال – 11 فروری
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 13 فروری
پولنگ 27 فروری (صبح 8 تا شام 4 بجے)
ووٹوں کی گنتی 3 مارچ

اپنا تبصرہ بھیجیں