حیدرآباد : گچی باولی کے پب میں فائرنگ، پولیس کانسٹیبل اور باونسر زخمی

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے گچی باؤلی میں واقع پرزم پب میں فائرنگ کے واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ ہفتہ کی رات، ایک حملہ آور نے سی سی ایس کانسٹیبل وینکٹ رام ریڈی پر دو راؤنڈ فائرنگ کردی، جو ایک ملزم کو گرفتار کرنے وہاں گئے تھے۔ فائرنگ میں کانسٹیبل کا پیر زخمی ہوگیا، ایک گولی پیر پر لگی۔ فائرنگ میں ایک باؤنسر بھی زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق اس دوران حملہ آور جو متعدد مقدمات میں ملوث ہے کو گرفتار کرلیا گیا اور فوری طور پر کانسٹیبل وینکٹ رام ریڈی اور باونسر کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں