تلنگانہ ذات پات سروے کی تفصیلات سامنے آگئیں، مسلم آبادی کتنی ہے؟

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں ذات پات کی مردم شماری کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ تلنگانہ میں ذات پات کی مردم شماری اور ایک جامع خاندانی سروے کیا گیا تھا۔ ریاست میں ذات پات کی مردم شماری کی رپورٹ محکمہ منصوبہ بندی کی پرنسپل سکریٹری سندیپ سلطانیہ نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو پیش کی۔ وزیر اتم کمار ریڈی نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں رپورٹ پر تبادلہ خیال کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ وزیر نے کہا کہ پسماندہ طبقات کے ساتھ انصاف کرنا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کی خواہش کے مطابق ریاست میں سماجی اور ذات پات کی مردم شماری کا سروے کرایا گیا۔

وزیر اتم کمار ریڈی نے رپورٹ کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ذات پات کی مردم شماری کا آغاز کمزور طبقات کی بہتری کے لیے ضروری اعداد و شمار جمع کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ سماجی ذات کی مردم شماری کے سروے ریاست کے 96.9 فیصد لوگوں یعنی 3.54 کروڑ لوگوں نے حصہ لیا اور اپنی تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ سروے 50 دن کے اندر مکمل کر لیا گیا ہے اور ذات پات کے سروے کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 3.1 فیصد یعنی 1.6 ملین لوگوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ریاست کی کل آبادی 3.70 کروڑ ہے۔ ذات پاک سروے کی رپورٹ اس ماہ کی 4 تاریخ کو ریاستی کابینہ کے سامنے رکھی جائے گی اور کابینہ میں بحث کے بعد اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

سروے کے اہم نکات
سروے کے ذریعہ ریاست کے 3,54,77,554 لوگوں کی تفصیلات درج کی گئیں۔ سروے میں کل 1,12,15,131 خاندانوں کو شامل کیا گیا۔
ذات پات کی مردم شماری کے سروے میں حصہ لینے والی کل آبادی 96.90 فیصد ہے جبکہ سروے میں حصہ نہ لینے والی آبادی 3.10 فیصد ہے۔
سروے کے مطابق ریاست میں ایس سی آبادی 17.43 فیصد (61,84,319)
ایس ٹی کی آبادی 10.45 فیصد (37,05,929)
بی سی آبادی 46.25 فیصد ہے (1,64,09,179)
اسی طرح مسلم اقلیت میں بی سی آبادی 10.08 فیصد (35,76,588)
مسلم اقلیت میں او سی آبادی 2.48 فیصد (8,80,424)
ریاست میں مسلم اقلیت کی کل آبادی 12.56 فیصد ہے۔
ریاست میں کل او سی آبادی 15.79 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں