تلنگانہ EAPCET 2025 کا شیڈول جاری: اہم تاریخیں کیا ہیں؟

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں EAPCET 2025 شیڈول جاری کردیاگیا، جو ریاست میں انجینئرنگ، زراعت اور فارمیسی کورسز میں تعلیمی سال 2025-26 کے لیے منعقد کئے جائیں گے۔ ہائر ایجوکیشن کونسل نے اس سلسلے میں شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کونسل نے پیر (3 فروری) کو تلنگانہ میں مختلف داخلہ امتحانات کا شیڈول جاری کیا۔ ہائر ایجوکیشن کونسل نے آج تلنگانہ EACET اور PGECET کا بھی مکمل شیڈول جاری کیا- تلنگانہ EAPCET 2025 کمیٹی کا پہلا اجلاس جے این ٹی یو حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ ای اے پی سی ای ٹی کے کنوینر نے کہا کہ کمیٹی نے ویب سائٹ کی درخواست قبول کرنے کی تاریخوں اور امتحان کی تاریخوں کو منظوری دے دی ہے۔

تلنگانہ EAPCET 2025 کا شیڈول:
نوٹیفکیشن ریلیز کی تاریخ: 20-02-2025
درخواست کی وصولی کی تاریخیں: 25 فروری تا 4 اپریل
امتحان (زراعت اور فارمیسی) کی تاریخیں: 29,30 اپریل
امتحان (انجینئرنگ) کی تاریخیں: 2, 3, 4, 5 مئی 2025

اپنا تبصرہ بھیجیں