حیدرآباد (پریس نوٹ) مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے پریس نوٹ کے بموجب مؤرخہ 13 فروری 2025ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد حضارم واحد کالونی یاقوت پورہ میں انتظامی کمیٹی کے زیر اہتمام جلسہ شبِ برأت منعقد ہوگا۔
قاری عبدالباسط کی تلاوت سے جلسہ کاآغاز ہوگا۔ بارگاہ رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کی جائے گی۔ اس کے بعد مسجد ہذا کے خطیب مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کا خصوصی خطاب ہوگا۔
نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی۔ خواتین کی شرکت اور پارکنگ کے لئے انڈیا فنکشن پیالیس رین بازار میں انتظام کیا گیا ہے۔ تمام برادرانِ اسلام اور دخترانِ ملت سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔