حیدرآباد (دکن فائلز) ایک ٹی وی ڈرامہ سے اسکاٹ لینڈ کی خاتون شہری کو اسلامی تعلیمات میں دلچسپی پیدا ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی جولیتا لورینا مارٹینیز کی زندگی میں ایک غیر معمولی تبدیلی آئی۔ یہ تبدیلی ترک تاریخی ڈرامے “عثمان” کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
کورونا وبا کے دوران جولیتا نے یہ ڈرامہ دیکھنا شروع کیا۔ اس ڈرامے نے انہیں ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینے پر مجبور کر دیا۔ ڈرامے کی کہانی، تاریخ اور اسلامی معلومات نے جولیتا کو بہت متاثر کیا۔ انہیں اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کا شوق پیدا ہوا۔
اس شوق کے تحت انہوں نے قرآن پاک پڑھنا شروع کیا۔ دو سال کی گہری تحقیق اور مطالعے کے بعد جولیتا نے اسلام قبول کر لیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد جولیتا استنبول پہنچیں۔