کاماریڈی (پریس نوٹ) ملک و ملت کی تاریخ ساز جماعت جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان تربیتی اجلاس بعنوان “موجودہ حالات اور ہماری دینی و ملّی ذمہ داریاں” 14 اکتوبر 2025ء بروز منگل صبح 9 بجے مسجدِ نور، مدرسہ مصباح الہدیٰ، کاماریڈی میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت عمیدُ العلماء حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین صاحب رحمانی قاسمی مدظلہ (صدر، جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش) فرمائیں گے، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر جگر گوشۂ شیخُ الاسلام حضرت مولانا سید اسجد مدنی صاحب مدظلہ (نائب صدر، جمعیۃ علماء ہند و چیئرمین، حضرت مولانا حسین احمد مدنی ٹرسٹ) شرکت فرمائیں گے۔
اس موقع پر ریاست و بیرونِ ریاست سے تشریف لانے والے ممتاز علماء و قائدین خطاب فرمائیں گے جن میں نمایاں نام حضرت مولانا مفتی شہاب الدین صاحب قاسمی مدظلہ (جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء جھارکھنڈ)، حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی مدظلہ (جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا)، اور حافظ محمد جہانگیر حلیمی صاحب (خازن، جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش) کے ہیں۔ اجلاس میں مختلف اضلاع کے سرکردہ علمائے کرام اور ذمہ داران شریک ہوں گے، جن میں حضرت حافظ محمد عبدالسمیع صاحب (صدر، جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ)، حضرت مفتی کلیم الدین صاحب (صدر، جمعیۃ علماء نرمل)، مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی صاحب (جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء نرمل)، حضرت مفتی ابراہیم خان صاحب (صدر، جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد)، حضرت مولانا غلام رسول قاسمی صاحب (جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد)، مولانا عقیل صاحب (صدر، جمعیۃ علماء عادل آباد)، حافظ محمد افراز خان صاحب (جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء عادل آباد)، حافظ محمد عبد الکریم خان صاحب (صدر، جمعیۃ علماء بانسواڑہ)، حافظ شکیل صاحب (جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء بانسواڑہ) اور قاری مجاہد صدیقی صاحب (آرگنائزر، جمعیۃ علماء ضلع سرسلہ) شامل ہیں۔
اجلاس کا آغاز قاری خوش اللسان حافظ محمد عبدالرحمن حلیمی صاحب (صدر، جمعیۃ علماء میڑچل و ملکاجگری) کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوگا، نعتیہ کلمات مولانا ابوالکلام صاحب (صدر، جمعیۃ علماء ضلع سرسلہ) پیش کریں گے۔ خطبۂ استقبالیہ مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی مدظلہ العالی (صدر، مقامی جمعیۃ علماء کاماریڈی) پیش کریں گے، جبکہ “مسلم گھریلو تنازعات کا شرعی حل” پر مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری صاحب (صدر، جمعیۃ علماء ضلع میدک) خطاب فرمائیں گے۔ اجلاس کی نظامت مولانا مفتی محمد ریحان صاحب قاسمی (نائب صدر، ضلعی جمعیۃ کاماریڈی) کے سپرد ہوگی، اور کنوینر اجلاس کے فرائض حافظ محمد یوسف حلیمی انور صاحب (جنرل سکریٹری، مقامی جمعیۃ علماء کاماریڈی) انجام دیں گے۔ اجلاس کے داعیان صدر و جمیع اراکینِ جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی نے عوام و خواص، ائمہ، خطباء اور دینی کارکنان سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس فکری و اصلاحی اجلاس میں ضرور شرکت کریں، تاکہ امت کے اتحاد، فکری بیداری، اور منظم دینی خدمت کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔
رابطہ برائے معلومات: 9618156786 /الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیت علماء کاماریڈی 9848787553 محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیت علماء ضلع کاماریڈی