جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں نیا سیاسی طوفان: ایچ وائی سی کے سلمان خان کی سیاست میں انٹری

حیدرآباد (دکن فائلز) جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے، جہاں نامزدگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بڑی سیاسی جماعتیں بھرپور مہم چلا رہی ہیں، لیکن آزاد امیدوار بھی عوام سے براہ راست رابطہ کر رہے ہیں۔

Hyderabad Youth Courage کے بانی، معروف سماجی کارکن سلمان خان نے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ وہ جوبلی ہلز میں پدیاترا اور گروپ میٹنگز کے ذریعے اپنی مہم چلا رہے ہیں۔ وہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے ان کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کررہے ہیں۔

سلمان خان کی امیدواری کے بعد جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر زور و شور سے چرچہ ہے کہ ’کیا سماجی کارکن سلمان اب سیاست میں بھی اپنی پہچان بنا پائیں گے؟

سلمان نے کانگریس حکومت پر اقلیتی مسائل کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قبرستان کے لیے زمین دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن دھوکہ دیا۔ اس مسئلے پر ان کے خلاف دو مقدمات بھی درج کیے گئے۔

بی آر ایس ایم ایل اے کی وفات کے بعد سلمان نے جوبلی ہلز کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے مقامی رہائشیوں، خاص طور پر پسماندہ طبقوں سے ملاقاتیں کیں۔ بورابنڈا میں اپنی این جی او کا دفتر قائم کر کے انہوں نے علاقے میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی آواز بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں