قرآن کی برکتوں اور حفاظ کی عظموں کا روحانی جشن! ادارہ سراج العلم ٹرسٹ کا جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید

حیدرآباد (دکن فائلز) ادارہ سراج العلم ٹرسٹ، رین بازار، یاقوت پورہ، حیدرآباد، فخر کے ساتھ “جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید” کا اعلان کرتا ہے۔ یہ مبارک تقریب 26 اکتوبر 2025 بروز اتوار صبح 9 بجے انڈیا فنکشن ہال، رین بازار میں منعقد ہوگی۔

اس پروقار موقع پر 16 حافظ طلباء اور 7 حافظہ طالبات کی دستار بندی کی جائے گی۔ ان حفاظ کرام کی محنت اور لگن کو سراہا جائے گا اور سیرت النبی ﷺ کوئز کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

جلسہ کی صدارت مولانا محمد عبدالقوی صاحب، ناظم و شیخ الحدیث ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد، فرمائیں گے اور خصوصی خطاب سے نوازیں گے۔ مفتی عبدالبصیر عبید صاحب، نائب ناظم ادارہ سراج العلم ٹرسٹ کا بھی خصوصی خطاب ہوگا۔ خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام موجود ہے۔

اس روحانی محفل میں شرکت کرکے اپنے دلوں کو منور کریں اور حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کریں۔ آئیں اور اس بابرکت اجتماع کا حصہ بنیں، اللہ کی رحمتیں سمیٹیں۔ اس روحانی اجتماع میں بڑی تعداد میں حصہ لیں، جہاں قرآن کی نورانیت اور حفاظ کی عظمتوں کا جشن منایا جائے گا۔ ادارہ سراج العلم ٹرسٹ آپ کو ایک بے مثال تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکو مارشل آرٹس اکیڈیمی کے چیرمین سید افتخار حسین کی دختر بھی ان خوش قسمت حفاظ میں شامل ہیں جن کی اس پرنور تقریر میں دستار بندی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں