انتہائی افسوسناک خبر: مدینہ میں خوفناک حادثہ، 42 حیدرآباد عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

حیدرآباد (دکن فائلز) ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں حیدرآباد کے کم از کم 42 عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مکہ سے مدینہ جانے والی زائرین کی بس پیر کی علی الصبح ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں موجود تمام عمرہ زائرین کا تعلق حیدرآباد سے تھا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

گروپ نے مکہ مکرمہ میں اپنے تمام مذہبی فرائض بخیر و خوبی ادا کیے تھے اور مدینہ منورہ کی زیارت کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ راستے میں یہ بھیانک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کام شروع کر دیا۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ حیدرآباد میں زائرین کے اہلِ خانہ شدید غم و صدمے کی حالت میں ہیں۔

مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے بس حادثہ: مدینہ میں حاضری کی تڑپ لیے روانہ 42 حیدرآبادی عاشقانِ رسولﷺ شہید، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور اسدالدین اویسی کا اظہار غمے (ویڈیو دیکھیں)

اپنا تبصرہ بھیجیں