انا للہ وانا الیہ راجعون
انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ افسوسناک خبر دی جاتی ہے کہ محمد عبدالصمد عمران ولد محمد عبدالغنی صاحب (ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر، محکمہ صحت، متحدہ آندھرا پردیش)، جو اپنی خوش اخلاقی، شرافت اور ملنسار طبیعت کے باعث دوست و احباب میں نہایت محبوب تھے، سعودی عرب میں دورانِ علاج اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ انشاء اللہ آج بروز چہارشنبہ، 31 دسمبر کو بعد نمازِ عصر مسجد ام الحمام (جامع الملک خالد بن عبدالعزیز)، ریاض میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد مقبرۃ الشمال، ریاض (سعودی عربیہ) میں تدفین عمل میں آئے گی۔
مرحوم کے انتقال کی خبر سنتے ہی اہلِ خانہ، رشتہ داروں، دوستوں اور جاننے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ محمد عبدالصمد عمران ایک نیک سیرت، دیندار اور بااخلاق انسان تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں حسنِ اخلاق، خدمتِ خلق اور اچھے برتاؤ سے بے شمار دل جیتے اور اپنے پیچھے یادوں کا ایک قیمتی سرمایہ چھوڑ گئے۔
واضح رہے کہ مرحوم محمد عبدالصمد عمران کی غائبانہ نمازِ جنازہ حیدرآباد دکن میں بھی ادا کی جائے گی، جس کی تفصیلات سے بعد میں باقاعدہ طور پر واقف کروایا جائے گا۔
ہم سب اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان، بالخصوص والدین اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
تمام احباب، متعلقین اور اہلِ ایمان سے گزارش ہے کہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کا خصوصی اہتمام کریں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
مسجد اور قبرستان کی تفصیلات و لوکیشن کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://maps.app.goo.gl/MyQ8C9fDait5yRmBA?g_st=awb


